سداپور:5؍ نومبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ہیرور، گولی مکی ، ہریگار دیہات کے عوام اور طلبا و طالبات نے سرسی اسکول و کالج جانے کےلئے ٹھیک طرح کا بس انتظام نہ ہونے سے تکالیف کا سامناہونے پر تٹی کئی بس اسٹانڈ پر بس کو روک کر احتجاج کیا۔
صبح 30-08بجے سرسی سے گولی مکی کے درمیان چلنے والی بس جب تٹی کئی بس اسٹانڈ کے قریب پہنچی تو طلبا و طالبات اور عوام نے بس کو روک کر احتجاج کیا اور متعلقہ افسران کو متوجہ کرنےکی کوشش کی۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ ہیرور۔ سرسی کے درمیان صبح 40-08کو ایک زائد بس کا انتظام کئے جانے کےمتعلق کئی مرتبہ اپیل کی جاچکی ہے، مگر اس پر کاروائی نہ کرنے اور بس کا انتظام نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
سرسی ڈپو مینجر پیٹر ڈیاس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ہیرور۔ سرسی کے درمیان صبح 40-08کو زائد بس کا انتظام کئےجانےکے متعلق تحریری یقین دہانی کرائی جس کے بعد طلبا اور عوام نے اپنا احتجاج ختم کیا۔